(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیا، دورے کے نئےشیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اپنا دورہ ترکیہ ملتوی کردیا ہے، وزیراعظم نے کل ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے باعث وزیراعظم کادورہ ملتوی ہوا۔
وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد مصیبت کی گھڑی میں برادر ملک ترکیہ سے اظہار ہمدردی کرنا تھا، دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات متوقع تھی۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جمعرات (9 فروری) کو کو بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس مؤخر کردی گئی ہے۔