پی ڈی ایم کا صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق بڑا فیصلہ

پی ڈی ایم کا صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق بڑا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں تاخیر کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتحادی حکومت الیکشن میں تاخیر کیلئے عدالتوں میں درخواستیں دائر کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سب سےپہلے حکومت سندھ کی طرف سےعدالت میں رٹ پٹیشن دائرکی جائےگی اور دوسرے مرحلے میں بلوچستان حکومت بھی رٹ پٹیشن دائر کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں درخواستوں میں مؤقف اپنایا جائےگا کہ الیکشن نئی مردم شماری کے بعد کروائے جائیں اور  مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں لازمی ہیں۔نئی حلقہ بندیوں کے عمل کیلئے آئینی طور پر کم سے کم 90 دن درکار ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہیں اور نگران حکومتیں کام کر رہی ہیں۔