وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ ملتوی کردیا،وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے صبح ترکی کا دورہ کرنا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کشمیر کے یوم یکجتی پر قردار پیش کریں گے ،وزیراعظم قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ’’وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرین زلزلہ ترکیہ‘‘کیلئے اکاؤنٹ قائم کر دیاگیا ہے ،شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ ’’جی۔ 12166‘‘ قائم کیا گیا ہے ، فنڈ کےقیام کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
آفس آف دی کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے نوٹیفیکیشن جاری کیا، وزیراعظم نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئےفنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان کیا تھا ۔