(عمر اسلم)مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے درمیان بیک ڈور رابطے ،شہباز شریف اورچوہدری شجاعت حسین کی جلد ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری برادران سے شہباز شریف کی ملاقات رواں ہفتے متوقع ہے، شہبازشریف کومسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نےسیاسی رابطوں کا اختیار دیا ہے اور یہ ملاقات آئندہ دو روز میں ہوسکتی ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے جمعرات کو ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے تاہم ملاقات کا دن اور وقت ابھی طے نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز نے مونس الٰہی کو فون کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی چوہدری شجاعت اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی۔