سوشل میڈیا پر ''اللہ اکبر'' ٹاپ ٹرینڈ کیسے بنا?

lone hijabi girl faced dozens of boys
کیپشن: lone hijabi girl
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : کرناٹک  میں حجاب  پہنی تنہا طالبہ سینکڑوں زعفرانی پرنا لئے لڑکوں کے سامنے ڈٹ گئی ۔ جے شری رام کے نعروں کے جواب میں اللہ اکبر کے نعروں نے انتہاپسندوں کو چپ کرا دیا ۔ 

  رپورٹ کے مطاب پی ای ایس انجینئرنگ کالج  کی حجاب لئے طالبہ کی زعفرانی لباس میں ملبوس طلبا کے ایک گروپ کی طرف سے ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی ہے۔ کافی  وقت تک  '' اللہ اکبر''# Allahu Akbar  برصغیر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا ۔

ٹویٹر کے صارفین کا بڑا طبقہ اس بے باک اور جری طالبہ کی حمایت میں سامنے آیا ہے۔ صارفین نے مسلم طالبہ کو زعفرانی لباس میں ملبوس لڑکوں کے سامنے بہادری سے کھڑے ہونے پر خوب سراہا ہے جنہوں نے اسے دھونس دینے کی کوشش کی تھی۔

دوسری طرف حجاب تنازع پر بھارت کی ریاست کرناٹک میں زبردست ہنگامہ جاری ہے۔  کالج طلبا کے زبردست احتجاج کے بعد حکومت نے اگلے تین دن کے لیے اسکول اور کالج بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔  بھارت کے وفاقی وزیر گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ حجاب تنازعہ کے پیچھے غزوہ ہند کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے اسے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی سازش قرار دیا ہے۔