(عظمت مجید)پی ایس ایل میچز میں 10 سے 15 فروری تک 50 فیصد افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی، 16 سے 27 فروری تک 100 فیصد افراد شرکت کرسکیں گے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے وزیراعلٰی کی ہدایت پر پی ایس ایل میچز میں شائقین کی شرکت سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین کی دونوں ڈوز کے بعد میچ دیکھ سکیں گے، جبکہ 12 سال سے کم عمر کے بچے ویکسین کے بغیر میچ دیکھنے آسکتے ہیں۔
دوسری طرف گھوڑوں اور مویشیوں کی نمائش میں شرکت کرنے والے تماشائیوں کے متعلق بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ مراسلہ کے مطابق تماشائی مذکورہ پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 10 سے 12 مارچ تک سو فیصد گنجائش کے ساتھ نمائش دیکھ سکتے ہیں۔