ویب ڈیسک: پشاور میں ایک پیر نے اولاد نرینہ کی آرزو مند خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی تاکہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے۔
اولاد نرینہ کی خواہش میں جہالت کی انتہا,جعلی پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی ،زخمی خاتون کو علاج کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ وہ کیل کے لیے راضی ہو گئی تاکہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے۔
جہالت کی انتہا بیٹے کی خواہش پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی pic.twitter.com/n5C3j9Biux
— ahtasham bashir (@myahtasham) February 8, 2022
نیوروسرجن ڈاکٹر حیدر کے مطابق خاتون حاملہ تھی ،سر پر گہری چوٹ تھی ۔کیل کو سرجری کرکے نکال لیا گیا ۔ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں ، اسی بنا پربیٹے کی خواہش میں یہ قدم اٹھایا۔