ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صرف ایک ٹویٹ۔۔۔ بھارت میں آگ لگ گئی

صرف ایک ٹویٹ۔۔۔ بھارت میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  جنوبی کوریا کے سفیر کی بھارتی دفتر خارجہ طلبی۔ ہنڈائی پاکستان کی یوم یکجہتی کشمیر ٹویٹ پر وضاحت مانگ لی۔ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کا بھارتی وزیر خارجہ کو فون ۔۔ معذرت کرنا پڑی۔
رپورٹ کے مطابق پانچ فروری کو پاکستان میں ’یوم یکجہتی کشمیر‘ کے موقع پر جنوبی کوریا کی آٹو کمپنیوں ’ہنڈائی‘ اور ’کِیا‘ موٹرز کے علاوہ فاسٹ فوڈ چینز ’کے ایف سی‘، ’پیزا ہٹ‘ اور ’ڈومینوز‘ نے کشمیریوں کی حمایت میں روایتی پیغامات شیئر کیے تھے، لیکن سوشل میڈیا پر کی جانے والی ا یک ہی ٹویٹ سے سارے بھارت میں آگ لگ گئی ہے۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ان کمپنیوں کے بائیکاٹ کی اپیل کردی۔

بھارتی سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ ہنڈائی‘’بائیکاٹ کے ایف سی‘ اور اس سے ملتے جلتے ٹرینڈز چلائے گئے۔ بھارت میں ہنڈائی اور کے ایف سی نے معافی بھی مانگی ہے۔ لیکن انتہاپسند ہندو آپے سے باہر ہوئے نظر آرہے ہیں۔

معاملہ اس حد تک بڑھا کہ دونوں ملکوں کے وزارت خارجہ کو مداخلت کرنا پڑی ہے اور بھارتی وزارت خارجہ نے نہ صرف جنوبی کوریا کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ٹویٹ کے معاملے پر اظہار ناپسندیدگی کیا ہے بلکہ جنوبی کوریا میں بھارتی سفیر سے کہا گیا ہے کہ وہ ہنڈائی اور کیا کے ہیڈکوارٹر جاکر انہیں بھارتی عوام اور حکومت کے جذبات سے آگاہ کریں۔

معاملے کی سنگینی کو بھانپتے ہونے جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ چنگ اوئی یونگ نے اپنے بھارتی ہم منصب ایسے جے شنکر کو فون کرکے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے اور سوشل میڈیا پوسٹ کے معاملے پر معذرت کی ہے۔