ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر امین گنڈا پورکو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا

عمرامین گنڈا پور کو عدالت سے ریلیف مل گیا
کیپشن: عمرامین گنڈا پور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور کی نااہلی کا الیکشن کمیشن کا حکم معطل کردیا، علی امین گنڈا پور کی حد تک الیکشن کمیشن کا آرڈر آن فیلڈ رہے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس بھیجتے ہوئے 11فروری تک جواب طلب کرلیا۔ یاد رہے گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تحریک انصاف کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کےبھائی عمر امین گنڈا پور کو  نااہل قرار دیا تھا۔

پی ٹی آئی امیدوار عمر امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرکیا، اور موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے بغیر سمری ٹرائل نااہلی کا فیصلہ دیکر انصاف کےتقاضے پورے نہیں کئے،ای سی پی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈا پور کی میئر کی نشست پر انتخاب لڑنے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کا حکم معطل کردیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer