کرپٹوسے دنیا فائدہ اٹھا رہی ہے تو ہم کیوں نہیں؟ اہم اجلاس طلب

Cryptocurrency / Digital currency
کیپشن: Cryptocurrency
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص عظیم:قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس میں کرپٹو کرنسی بارے توجہ دلاؤ نوٹس, قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ماہرین کو رائے کیلئے آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا.

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کرپٹو کرنسی کے حوالے سے رکن کمیٹی اسامہ قادری نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا کہ دنیا کے 75 سے زیادہ ممالک میں ڈیجیٹل کرنسی سے خریدوفروخت کیلئے مشینیں قائم کی گئی ہیں، اگر ڈیجیٹل کرنسی سے دنیا بھر میں فائدہ اٹھایا جا رہا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟ 

ہمسایہ ملک بھارت میں کرپٹو کرنسی کے چار ایکسچینج موجود ہیں، ملک میں جو کرپٹو کرنسی بلاک چین کے ایکسپرٹس موجود ہیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیئے،حکومت نے کرپٹو کرنسی کو بین کرنے کی وجہ بتائے بغیر اسے بین کر دیا۔

رکنی کمیٹی جمیل احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا کاروبار تیس ہزار افراد کر رہے ہیں،کرپٹو کرنسی کا ملک میں بیس ارب ڈالر کا کاروبار ہو رہا ہے،  بہت سے لوگوں نے اس کاروبار کو سمجھے بغیر سرمایہ کاری کی اور نقصان اٹھایہ،   ایک سال میں اس کاروبار میں لوگوں کو بیس ارب روپے کا نقصان ہوا،  اسٹیٹ بینک حکام نے کہا کہ پاکستان میں صرف پاکستانی روپیہ قانونی حیثیت رکھتا ہے کرپٹو کرنسی نہیں،اسٹیٹ بنک نے اس حوالے سے 2018 میں وارننگ جاری کی تھی۔

دنیا بھر میں صرف ایلسلوا ڈور اور کیوبا میں کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت حاصل ہے، کمیٹی نے کرپٹو کرنسی معاملے پر ماہرین کو رائے کیلئے آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔