دبئی؛ پلاسٹک کے شاپنگ بیگ استعمال کرنے والوں کو ہوگا بھاری جرمانہ

Dubai Banned Plastic Bag
کیپشن: Dubai Banned Plastic Bag
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دبئی میں پلاسٹک  کےشاپنگ بیگ استعمال کرنے والوں پر جرمانہ عائد ہوگا۔۔۔ آئندہ دو سال میں دبئی کو '' پلاسٹک فری''  کرنے کا اعلان۔ پلاسٹک کا استعمال غیرقانونی تصور ہو گا۔
دبئی گورنمنٹ میڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پلاسٹک تھیلے کے استعمال پر25 فلس (6 سینٹ) جرمانے کا نفاذ یکم جولائی سے شروع ہوگا۔

دبئی حکومت افراد کے ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کرنا چاہتی ہے اور اس کے لئے حکومت کا کہنا ہے کہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی ضروری ہے۔ یادرہے امارت میں پلاسٹک کھانے سے اونٹ اور کچھوؤں کی متعدد ہلاکتوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جرمانے کے اعلان سے پہلے ہی کچھ گراسری اسٹورز نے عوام کو خریداری کے لیے دوبارہ قابلِ استعمال تھیلے ساتھ لانے شرط عائد کر رکھی تھی۔