ویب ڈیسک : ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے اطلاع کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔
ابراہیم قالن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کی طبی حالت گزشتہ ایام سے کہیں زیادہ بہتر ہے، جبکہ ان کے معالجین کا کہنا ہے کہ چند روز کے اندر ان کا ٹیسٹ منفی میں آجائیگا۔یادرہے ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ان کی اہلیہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔
ترجمان قالن نے نیٹو سے ترکی کو شکریہ کا پیغام ملنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بحران کے حل سے متعلق یوکیرین اور روس کے ساتھ مذاکرات کر سکنے والا واحد ملک ترکی ہے۔انہوں نے زور دیا ہے کہ صدر ایردوان کی یوکیرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی اور روسی صدر ولا دیمر پوتن کو یکجا کرنے کی پیش کش انتہائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔