عمراسلم : ایف آئی اے نے شہباز شریف کو عدالت حاضری کاسمن بھجوا دیا۔ شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے ۔ شہباز شریف نے کورونا کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی ۔جبکہ عدالتی احکامات پر ایف آئی اے نے شہباز شریف کو10فروری کو طلب ہونے کا سمن بھجوادیا۔
عدالتی احکامات پر ایف آئی اے نے شہباز شریف کو 10فروری کو پیش ہونے کاسمن بھجوادیا۔ شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے میں 16 ارب کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کاکہناہےکہ حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانےکے لئےسیاسی انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں اور شہبازشریف پر آج تک کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔