حضرت معین الدین چشتی اجمیریؒ کے 810ویں عرس کی داتا دربار، پاکپتن شریف میں تقریبات

810th Urs of Sultan ul Hind khawaja Gareeb Nawaz
کیپشن: Khawaja Gharib Nawaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتی اجمیریؒ کے 810 ویں سالانہ عرس کے دوسرے روز سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کی دربار کے احاطے میں چلہ گاہ پر فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ چلہ گاہ کی کی پھولوں سے سجاوٹ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عقیدت مندوں کی جوق در جوق حاضری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  فاتحہ خوانی اور نوافل ادا کیے۔ داتا دربار کے سماع ہال میں تصوف کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علما کرام کا کہنا تھا کہ خالق کائنات رب العالمین نے انسانیت کے محسن اعظم، ہادی رحمت مجسم رسول اللہ ﷺ کی امت میں ہر دور میں ایسے افراد مبعوث فرمائے، جنہیں اللہ نے اپنے خصوصی انعام و اکرام سے نوازا اور ان سے امت کی ظاہری و باطنی اصلاح کا بندوبست فرمایا۔

دوسری جانب پاکپتن شریف میں بھی حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کے 810 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔خواجہ غریب نواز کی چھ روزہ تقریبات کی رسومات کی ادائیگی دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے سجادہ نشین نے کی۔ سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں پاکپتن آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سجادہ نشین مودود مسعود نےتقریبات کا آغاز کرتے ہوئے عقیدت مندوں میں روائتی تبرکات تقسیم کیں۔ دربار پر محفل سماع کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں نامور قوال شرکت کر رہے ہیں۔