عرفان ملک: سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ مناواں ٹریفک پولیس لائنز میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹر بنایا جائے گا۔ ڈرائیونگ لائسنس اب چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت بن سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مناواں ٹرینگ سینٹر میں ٹریفک پولیس کا سینٹر چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سی ٹی او لاہور نے آئی جی پنجاب سے منظوری حاصل کر لی ہے۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ مناواں ٹریفک پولیس لائنز میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹر بنایا جائے گا۔ ڈرائیونگ سینٹر کے افتتاح کے بعد چوبیس گھنٹے اور اتوار کے روز بھی ڈرائیونگ لائسنس بن سکیں گئے۔