ویب ڈیسک: بہٹ شاہ کے رہائشی جوڑے نے خیرپور کی گمس ہسپتال میں محبت کی مثال قائم کردی۔ محبت کی لازوال قربانی دینے والے جوڑے محمد خان اور حاجانی کی گمبٹ کی ہسپتال میں بیوی نے اپنے شوہر کو جگر دے دیا۔
کامیاب ٹرانسپلانٹ پر خوشی کا ٹہکانا نہ رہا پہلے دل دیا پھر زندگی نام کی۔ جگر نے جگر کو جگر دے کر محبت کی اعلی مثال قائم کرکے سب کو حیران کردیا۔ حاجانی نے اپنے میاں کو جگر دیکر بہت خوش ہے ان کا کہنا تھا کہ میرا سب کچھ میرا میاں جگر ہے، ہماری شادی کو 12 سال ہوگئے ہیں، بچے نہیں ہے میرے تو میرا سب کچھ میرا شوہر ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ میاں سے بہت پیار کرتی ہوں، گمبٹ کی ہسپتال میں جگر کا کامیاب آپریشن ہونے پر ڈاکٹر بھی اس عشق پر ناز کر رہے تھے۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ بے پناہ عشق ہم نے پہلی دفعہ جگر کی صورت میں دیکھا ہے، ایسے جوڑے کی محبت کو دیکھ کر سب ان پر ناز کر رہے ہیں۔