سٹی 42: ہالی ووڈ فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریئس 9‘ کے ایک 4 سیکنڈ کے سین کی تیاری پر 8 ماہ لگ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریئس 9‘ کا ایک 30 سیکنڈ کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس میں فلم کی تیاری دکھائی گئی ہے۔اس ایکشن سین میں گاڑیاں تباہ ہوتے دکھائی گئی ہیں۔
فلم کے ہدایت کار جسٹسن لن نے یہ ٹیزر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ اس ایک 4 سیکنڈ کے شاٹ کیلئے 8 ماہ تیاری کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سین کو فلمانے میں 4 دن لگے اور 3 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ فلم ہدایت کار نے فلم کی کاسٹ اور کریو کے کام کو سراہا اور دنیا کی بہترین ٹیم قرار دیا۔
خیال رہے کہ فاسٹ اینڈ فیوریئس 9 ‘ گزشتہ سال ریلیز ہونا تھی تاہم کورونا کے باعث یہ فلم رواں سال مئی میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
One 4 second shot in #F9. 8 months of prep. 4 days of production. 3 cars destroyed. Work from over a hundred of the most dedicated and talented crew. Best job in the world! pic.twitter.com/QK4wNYvAhE
— Justin Lin (@justinlin) February 7, 2021