اہم ترین منصوبہ حکومتی توجہ کا منتظر

اہم ترین منصوبہ حکومتی توجہ کا منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: حکومت بدل گئی، تبدیلی آگئی لیکن اک موریہ پل منصوبے کی قسمت نہ بدلی، اک موریہ پل منصوبہ غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگیا۔ ساڑھے تین سال گزر جانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوا، منصوبہ کی تاخیر کے باعث شہری اذیت کا شکار جبکہ لاگت تینتالیس کروڑ سے بھی بڑھ جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اک موریہ پل منصوبہ ساڑھے تین سال گزر جانے کے باوجود بھی مکمل نہ ہوسکا۔ منصوبہ کی تاخیر کے باعث شہری اذیت کا شکار جبکہ لاگت تینتالیس کروڑ سے بھی بڑھ جانے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے۔ اک موریہ پل کی توسیع کا ٹینڈر اگست دو ہزار سترہ میں کیا گیا تھا۔ منصوبہ پر ریلوے این او سی نہ ملنے کے باعث کام ایک سال کی تاخیر سے شروع ہوا ہے۔ 

دوہزار بیس بھی گزر گیا لیکن ایل ڈی اے صرف نصف سائیڈ ہی مکمل کرسکا ہے۔ ریلوے ٹریک شفٹ نہ ہونے سے باقی منصوبہ التوا کا شکار ہوگیا۔ ساٹھے تین سال کے دوران دوسرا کنٹریکٹرز بھی کام چھوڑ گیا ہے۔ اک موریہ پل توسیعی منصوبہ مکمل نہ ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ ایل ڈی اے حکام کے مطابق ریلوے کو باقی سائیڈ کی شفٹنگ کی مد میں ادائیگی کردی گئی ہے۔

ایل ڈی اے انجنیئرنگ ونگ کے مطابق حکومت پنجاب سے باقی فنڈز بھی مانگے گئے ہیں۔ منصوبہ کو رواں مالی سال میں مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کا براحال ہے نیا پراجیکٹ کو شروع کرنا دور کی بات پرانے بھی ان سے مکمل نہیں ہورہے۔