ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ومیزبان ندا یاسر کے گھر صف ماتم بچھ گئی

اداکارہ ومیزبان ندا یاسر کے گھر صف ماتم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ٹی وی شو کی میزبان ندایاسر کی گھر کی فضاسوگوار ہے، ندا یاسر  اور سپورٹس اینکر سویرا پاشا کی والدہ فہمیدہ  نسرین انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مشہور اداکارہ ومیزبان ندا یاسر اور سپورٹس اینکر سویرا پاشا کی والدہ فہمیدہ  نسرین انتقال کر گئیں۔ اداکارہ نے والدہ کے انتقال کے بارے انسٹاگرام پر تصدیق کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی والدہ بھی ہیں،تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ 'ہماری پیاری، مضبوط اور لڑنے والی والدہ ہمیں تنہا چھوڑ گئیں، اناللہ وانا الیہ راجعون'۔ 

واضح رہے کہ اداکارہ کی بہن سویرا پاشا نے عوام سے دعا کی اپیل کی تھی، مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ  کرتے ہوئے کرتےسویرا پاشا نے لوگوں سے والدہ کی صحت کے لیے دعا کی درخواست کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں ہیں، کیا پتا کسی کی دعا لگ جائے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer