ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹروں کیلئے بڑی خوشخبری

ڈاکٹروں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر) ہارڈ ایریا میں ڈاکٹروں اور سپیشلسٹ کی کمی پورا کرنے کا فیصلہ، ہارڈ ایریا کے کنسلٹئنٹ کو ایک لاکھ روپے الاؤنس ملے گا۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ہارڈ ایریا کے ڈاکٹروں کے الاؤنس کی مد میں ایک ارب 93 کروڑ روپے مانگ لئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کا ہارڈ ایریا میں ڈاکٹروں اور سپیشلسٹ کی کمی پورا کرنے کا فیصلہ کرلیا، ہارڈ ایریا کے کنسلٹنٹ کو ایک لاکھ روپے الاؤنس دیا جائے گا۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ہارڈ ایریا کے ڈاکٹروں کے الاؤنس کی مد میں محکمہ خزانہ سے ایک ارب 93 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے ہارڈ ایریا کے ڈاکٹروں کیلئے اضافی الاؤنس مانگاہے ۔

سیکرٹری پرائری ہیلتھ کیپٹن( ر) محمد عثمان نے اس حوالے سے سمری ارسال کر دی ہے۔ ہارڈ ایریا کے اینتھیزیا کے ڈاکٹر کو ڈیڑھ لاکھ اضافی الاؤنس ملے گا۔ محکمہ خزانہ نے سمری پر ورکنگ شروع کر دی ہے ۔محکمہ خزانہ نے ہارڈ ایریا کے ڈاکٹروں کو سپیشل الاؤنس دینے پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔

واضح رہے قبل ازیں  کم تنخواہ کی وجہ سے ایمرجنسی سروسز 1122 چھوڑنے کا سوچنے والے ڈاکٹرز کیلئےپنجاب حکومت  نے 28 ہزار 762 روپے ہیلتھ پروفیشنلز الاؤنس دینے کا اعلان کیاتھا، نان پریکٹسنگ الاؤنس کی بھی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 40 میں سے 12 ڈاکٹرز کم تنخواہ کی وجہ سے ایمرجنسی سروسز چھوڑ کر چلے گئے تھے اور نئے آنے کو تیار نہیں تھے، جس کی وجہ سے 2012 کے بعد کوئی بھی ڈاکٹر بھرتی نہیں کیا جا سکا تھا۔ ان وجوہات کی بنیاد پہ پنجاب حکومت نے الاؤنسز کی فراہمی کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔ 

ذرائع کے مطابق ایمرجنسی سروسز کے گریڈ 17 اور 18 کے ڈاکٹرز کا انسینٹیو الاؤنس چار ہزار 925 روپے روک دیا گیا جبکہ ایمرجنسی سروسز کے گریڈ 17 اور 18 کے ڈاکٹرز کو اب انسینٹیو الاؤنس کے بجائے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دینے کا اعلان کیاگیا تھا،ہیلتھ پروفیشنلز الاؤنس کی مد میں ایمرجنسی سروسز کے ڈاکٹرز کو 28 ہزار 762 روپےجبکہ نان پریکٹسنگ الاؤنس کی مد میں چار ہزار روپے دینے پر اتقاف ہوا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer