ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندر کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ

سندر کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام، وقاص احمد ) سندر کے علاقہ مراکہ کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے کے باعث کار سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ادھر اچھرہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان مزدے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کا شکار ہونیوالے دونوں کار سوار دوست تھے جن کی شناخت وقاص اور فیصل کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے نتیجے میں 28 سالہ وقاص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 24 سالہ فیصل کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کے ورثا کو اطلاع کر دی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص کی لاش کو اس کے آبائی گاؤں منتقل کرنے کے لیے انتظامات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اچھرہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان مزدے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گھوڑے شاہ کا رہائشی نعیم ٹھوکر نیاز بیگ سے مغلپورہ کی طرف جارہا تھا کہ اسی دوران ایف سی انڈر پاس کے قریب موٹرسائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل بے قابو ہو کر پیچھے سے آنے والے مزدے کی زد میں آگئی۔

حادثے میں نعیم شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹر نے اسکی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور مزدے کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔