( راؤ دلشاد ) داتا گنج بخش زون غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ان ایکشن، انار کلی، راجگڑھ اور آبکاری روڈ پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات کو مسمار کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔
انار کلی بازار میں تین منزلہ غیر قانونی کمرشل عمارت کے فرنٹ کو مسمار کردیا گیا۔ آبکاری روڈ پر تین منزلہ کمرشل پلازہ جبکہ راجگڑھ میں جاوید چرغہ سے ملحقہ کمرشل عمارت کو مسمار کیا گیا۔ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن ایم او پلاننگ مزمل اشتیاق نے کیا۔
ایم او پلاننگ مزمل اشتیاق کے مطابق چیف کارپوریشن آفیسر ایم سی ایل کی گائیڈ لائن پر داتا گنج بخش زون میں تین روز تک آپریشن جاری رہے۔ ایک ہفتے میں تین دن تک غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔