ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضل الرحمان کا اگلا ہدف کیا؟کل اہم شخصیات سےملاقات متوقع

فضل الرحمان کا اگلا ہدف کیا؟کل اہم شخصیات سےملاقات متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)ہچکولے کھاتی حکمران اتحاد کی کشتی کو مولانا فضل الرحمان کے چیلنج کا سامنا ہے، مولانا فضل الرحمان کی نظریں پنجاب پر جم گئی۔

تفصیلات کے مطابق معیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی نظریں پنجاب پر جم گئی مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علماء اسلام پنجاب کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس لاہور میں طلب کرلیا,اجلاس جےیوآئی کے مرکزی سیکرٹریٹ جامعہ مدنیہ کریم پارک میں کل دوپہر ایک بجے ہوگا,اجلاس میں پنجاب سے شروع کی جانے والی نئی تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی.

ذرائع کا کہناتھا کہ  اجلاس میں لاہور کے بعد ملتان اور دیگر اضلاع میں ہونے والے جلسوں کو حتمی شکل دی جائے گی ،مولانافضل الرحمان آج دو روزہ دورے پر کراچی سے لاہور پہنچیں گے، مولانا فضل الرحمان مرکزی جماعت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر سے ملاقات کریں گے، مولانا فضل الرحمان کی مدارس تنظیمات کے ذمہ داران سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے بھی ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،ملک کی سکیورٹی اور حکومت کی پالیسیوں پر بھی گفتگو ملاقات کا حصہ ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer