ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم تمام اداروں سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں: گورنر پنجاب

ہم تمام اداروں سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کوئی ملک یا قوم اس وقت تو ترقی نہیں کر سکتی جب تک بزنس کمیونٹی اور حکومتی ادارے مل کر کام نہ کریں۔

جوہر ٹاؤن میں پراپرٹی ڈیلرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ جن ملکوں نے ترقی کی اس میں سب سے بڑا کردار بزنس کمیونٹی کا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جب بزنس کمیونٹی بزنس کرتی ہے تو روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں اور ٹیکس کے ذریعے حکومت کیلئےآسانیاں بھی پیدا ہوتی ہیں، چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہم تمام اداروں سے کرپشن کے خاتمے کیلئےپُرعزم ہیں۔انہوں نےکہا جب اداروں میں کرپشن نہیں ہو گی تو ملک بھی ترقی کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واضح کرتا ہوں آپ کو کوئی ادارہ ناجائز تنگ کرتا ہے تو ہمیں بتائیں، کارروائی ہو گی۔

اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نیلسن منڈیلا کے داماد اموضی ڈلامینی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا میں لیڈر آف دی پیس کے طور پر سامنے آرہے ہیں- آر ایس ایس اور نریندر مودی میں صرف نام کا فرق ہے 'دونوں انسانیت دشمن ہیں،31سالوں میں 95 ہزار کشمیری شہید 22 ہزار خواتین بیوہ ہوچکیں ہیں ، امت مسلمہ خدا کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے امت مسلمہ متحد ہوجائے ۔

Shazia Bashir

Content Writer