ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسوسناک خبر،معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

افسوسناک خبر،معروف اداکارہ انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ٹی وی، فلم اور سٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں،اداکارہ کے انتقال پر اداکارؤں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کا انتقال ہوگیا، جس کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں فضا سوگورا ہے،اپنی اداکاری کا لوہا انہوں نے نہ صرف ٹی وی ڈراموں میں منوایا بلکہ فلم اور سٹیج  اداکاری پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے،پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا، وہ بلٹ پریشر اور شوگر جیسی بیماریوں میں مبتلا تھیں اور اس وجہ سے ان کی ذہنی صحت بھی بہت زیادہ متاثر ہورہی تھی۔

اداکارہ کا انتقال لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں ہوا جہاں وہ زیر علاج تھیں،گزشتہ روز طبیعت کافی ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے وہ اس جہاں فانی سے انتقال کرگئیں،پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تقریباً 3 دہائیوں تک شوبز کا حصہ رہیں،زندگی میں ایسے حالات آچکے تھے کہ 2سال سے گھر کا کرایہ بھی ادا نہ کر سکیں تھیں،ان کے شوہر اداکار عابد بٹ کا انتقال چار سال قبل ہوا تھا۔

ان کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن بلاک ای میں گزشتہ روز ادا کی گئی،جس کے بعد ان کی مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی،اداکارہ کے سوگواران میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے،اداکارہ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں،طویل عرصہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

 ذرائع کا کہاتھا کہ اداکارہ نگہت بٹ کسمپرسی کی زندگی گزرنے پر مجبور تھیں،پاکستان کی معروف اداکارہ نگہت بٹ طویل عرصے کی علالت کے بعد 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، نگہت بٹ اپنے دور کی معروف اداکارہ سمجھی جاتی تھیں، انہوں نے 'خواہش'، 'پیاس'، 'لنڈا بازار' اور 'وارث' جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

نگہت بٹ کے ساتھی اداکار مسعود اختر نے کا ان کی وفات پر کہناتھا کہ وہ اپنے دور کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں،1966 میں ہم نے ایک ساتھ کئی بڑی شخصیات کے ہمراہ اسٹیج ڈراموں میں کام کیا جن میں کمال احمد رضوی، ڈاکٹر انور سجاد اور رشید عمر تھانوی شامل ہیں۔

اداکار قوی خان نے بھی نگہت بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور انہیں بہترین اداکارہ قرار دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer