( در نایاب ) کرایہ پر لی گئی 20 گاڑیاں واپس، ٹی سی ایس کی بجائے پاکستان پوسٹ کی یو ایم ایس کو استعمال کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خالد نذیر نے تعیناتی کے چند روز بعد ہی لگژری چیزوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی، مہنگے آرائشی پودے نہیں رکھے جائیں گے، پی ایچ اے سے سرکاری سطح پر پودے لیے جائیں گے، اس سے قبل آرائشی پودوں کی دیکھ بھال پر بھی لاکھوں کے اخراجات تھے۔
ایل ڈبلیو ایم سی میں پول پر 19 گاڑیاں ہونے کے باوجود کرایہ پر گاڑیاں لی گئیں تھیں، 14 لاکھ ماہانہ پر کرایہ کی گاڑیاں استعمال کی جارہیں تھیں۔ مہنگی کورئیر سروس پر بھی لاکھوں کے اخراجات تھے، ایم ڈی خالد نذیر نے پاکستان پوسٹ کی کم خرچ یو ایم ایس سروس استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔
ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ کمپنی کے اخراجات پر قابو پانا اولین ترجیح ہے، کمپنی کے وسائل کو پوری دیانتداری کے ساتھ استعمال کریں گے۔