نیب قمرالاسلام راجہ کے حق میں ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنچ کریگا

نیب قمرالاسلام راجہ کے حق میں ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنچ کریگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) صاف پانی کمپنی کیس میں گرفتارلیگی رہنما قمرالاسلام راجہ کے حق میں ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ، نیب فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنچ کرے گی۔

نیب زرائع کے مطابق راجہ قمرالسلام کی گرفتاری پروکیورمنٹ کمیٹی کے کنوینئرکاعہدہ رکھنے اور حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کی مد میں کی گئی تھی۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ قمرالسلام کا یہ کہنا کہ صرف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ہونے پر واحد انکی گرفتاری کی گئی یہ بھی حقیقت اور الزامات کا رخ موڑنے کی ایک کوشش ہے۔

  نیب کی جانب سے کنٹریکٹ سلیکشن کمیٹی جسے پروکیورمنٹ کمیٹی بھی کہا جاتا ہے، اس کمیٹی کے تمام ممبران یا ان کے ڈکلیئرڈ نمائندگان کوٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا جن میں ملزم قمرالسلام بھی شامل ہیں۔   نیب کیجانب سے صاف پانی کیس میں مجموعی طور پر 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، نیب کیجانب سے صاف پانی کمپنی کیس میں ملزمان کیخلاف مبینہ طور پر 345 ملین کی مالی بدعنوانی کےمرتکب ہونیکے ٹھوش شواہد فراہم کیے گئے ہیں۔

 زرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام وجوہات کے باوجود ہائی کورٹ کا نیب کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد نیب حکام فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer