(سعدیہ خان) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بیلنس رکھنے کے لیےعبد العلیم خان کو گرفتار کیا گیا، عبد العلیم خان جس کا اے ٹی ایم اے ہے اسے بھی شامل تفتیش کیا جانا چاہیے۔
پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈرسید حسن مرتضٰی کی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نےحکومت کوخوب تنقید کا نشانہ بنایا، کہتےہیں کہ علیم خان کی گرفتاری دکھاوا ہے انہوں نےعلیم خان کے اخراجات پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
رہنما پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم اور حکومتی اتحادی این آر او اور ڈیل کے حوالے سے واضح کریں، خورشید شاہ نے نیب قوانین میں ترامیم کی تائید بھی کردی۔ خورشید شاہ نے فیض آباد دھرنے کے فیصلے کو پارلیمینٹ میں لانے کا بھی عندیہ دے دیا۔