(درنایاب) ڈی جی ایل ڈی اے نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرعثمان طارق کی خدمات ایونیوون کے سپرد کردی گئیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیر احمد اعوان کو لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو میں تعینات کردیا گیا۔
ایس ایس ٹی طاہراقبال کو پرنسپل ایل ڈی اے سبزہ زار سکول جبکہ اشفاق ملک کو ایس ایس ٹی سبزہ زار سکول تعینات کردیا گیا، اشفاق احمد کو پرنسپل ایل ڈی اے ماڈل سکول جوہرٹاون کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔