جنوبی افریقہ سے شکست کا ذمہ دار کون ہے؟ مکی آرتھر نے بتا دیا

جنوبی افریقہ سے شکست کا ذمہ دار کون ہے؟ مکی آرتھر نے بتا دیا
کیپشن: City42 - مکی آرتھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی، شکست کا ذمہ دار کسی ایک کو نہیں ٹھہراؤں گا، ہم سب شکست کے ذمہ دار ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقا سے وطن واپس پہنچنے کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کی۔ مکی آرتھر نے ٹیسٹ سیریز میں شکست کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج تک جنوبی افریقہ میں کوئی ایشین ٹیم ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی، اس لئے یہ سیریز خاصی ٹف تھی۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے باوجود ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی اور کامیابی کے قریب پہنچ کر شکست سے دوچار ہوئے۔ہیڈ کوچ نے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ناقص کارکردگی کا بھرپور انداز میں دفاع کرتے ہوئے دونوں کو بہترین اور میچ ونر کھلاڑی قرار دیا۔

مکی آرتھر نے ٹیسٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں اظہر علی اور اسد شفیق کا مستقبل ان کی پرفارمنس اور فٹنس سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت انکی توجہ ورلڈ کپ پر ہے، میگا ایونٹ کے لئے بہترین ٹیم تیار کریں گے۔ مکی آرتھر نے دبے لفظوں میں ورلڈ کپ کے بعد کوچنگ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer