ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’عبدالعلیم خان کی گرفتاری دکھاوا ہے‘‘

 ’’عبدالعلیم خان کی گرفتاری دکھاوا ہے‘‘
کیپشن: City42 - Khurasheed Shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ  صاف نظر آرہا ہے کہ بیلنس رکھنے کے لیے عبد العلیم خان کو گرفتار کیا گیا۔ عبد العلیم خان جس کا اے ٹی ایم اے ہے اسے بھی شامل تفتیش کیا جانا چاہیے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضٰی کی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسید خورشید شاہ نے حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا، کہتے ہیں کہ عبدالعلیم خان کی گرفتاری دکھاوا ہے۔ انہوں نے علیم خان کے اخراجات پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم اور حکومتی اتحادی این آر او اور ڈیل کے حوالے سے واضح کریں۔ خورشید شاہ نے نیب قوانین میں ترامیم کی تائید بھی کردی۔

خورشید شاہ نے فیض آباد دھرنے کے فیصلے کو پارلیمینٹ میں لانےکا بھی عندیہ دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer