ایمبولینسوں میں جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس نصب کرنے کا فیصلہ

ایمبولینسوں میں جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس نصب کرنے کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Ambulances
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایمبولینسز کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کیلئے جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بنایا جائے گا۔

پنجاب پولیس نے موجودہ حالات کے پیش نظر ایمبولینسز کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے نئے ایس اوپیز تیار کرلیے۔ جس کے مطابق کنٹرول روم کے ذریعے ایمبولینسز کی نقل وحرکت کو مانیٹر کیا جائے گا۔ ایمبولینسزمیں وائرلیس سیٹ لگائے جائیں گے۔ جبکہ ڈرائیورز کو خصوصی سم بھی دی جائے گی۔ ہر ضلع کے ڈی سی آفس سے ڈرائیورز اور سٹاف کو خصوصی کارڈ جاری ہوگا۔

ڈی سیزاور پولیس سے ایمبولینسز کی رجسٹریشن کروائی جائےگی۔ ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹ کیساتھ ساتھ خصوصی نمبرجاری کیا جائے گا۔ جو گاڑی پر آویزاں ہوگا۔ پنجاب بھر کی ایمبولینسز کے ڈرائیورز کا یونیفارم بھی ایک جیساہی ہوگا۔ جبکہ سپیشل فلیش لائٹ اور سائرن بھی ایک جیسے ہوں گے۔

ایمبولینسز کے ڈرائیورز اور سٹاف کی سکیورٹی کلیئرنس بھی لی جائیگی۔ کسی بھی بڑے سانحہ میں متعلقہ ایس ڈی پی او کنٹرول روم سے رابطہ میں ہوگا۔ کوئی بھی ایمبولینس اجازت کے بغیر جائے وقوعہ پر نہیں جائے گی۔ گریڈ 17 کا پولیس یا ضلعی آفیسر کسی بھی وقت ایمبولینس کو چیک کر سکتا ہے۔ ہر ضلع میں ڈی سی کی سربراہی میں ایک ایمبولینس کمیٹی بنائی جائے گی۔ ایمبولینس کمیٹی میں گریڈ 17 اور اوپر کے افسر شامل ہوں گے۔

ای ڈی او ہیلتھ سٹاف کو صحت کے حوالے سے ٹریننگ دینگے۔ جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک ایمبولینسز کے ڈرائیورز کو ٹریننگ دیں گے۔ نئے ایس اوپیز اسٹیبلشمنٹ برانچ نے تیار کر کے آئی جی پنجاب کو بھجوادئیے ہیں۔ آئی جی کی منظوری کے بعد ایس او پیز پنجاب حکومت کو بھجوائے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer