شہزاد خان ابدالی:ن لیگ تاجرونگ میں تاجر تنظیموں کی جوق درجوق شمولیت کا سلسلہ جاری، کنٹونمنٹ بورڈ کی پچاس مارکیٹوں کی مسلم لیگ ن تاجرنگ میں شمولیت کی پروقار تقریب آٹھ کلب میں ہوئی، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد علی میاں اور صدر لاہور عرفان اقبال شیخ نے نوٹیفکیشن دیئے۔
ایوان وزیر اعلیٰ آٹھ کلب میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین مسلم لیگ ن تاجرونگ لاہور بابر محمود ،چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی لاہور میاں عثمان، کو چیئرمین ملک امانت ،بابر اسماعیل بٹ سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ بابر اسماعیل بٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی پچاس مارکیٹوں کی مسلم لیگ ن تاجرونگ میں شمولیت کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔
صدر لاہور عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ ن تاجرونگ لاہور کا دائرہ کار تمام مارکیٹوں تک وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تاجر تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے مسائل حل کیے جائیں گے۔