اورنج لائن ٹرین منصوبہ جلد پایا تکمیل کو پہنچے گا: میئر لاہور

اورنج لائن ٹرین منصوبہ جلد پایا تکمیل کو پہنچے گا: میئر لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:میئرلاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا اورنج لائن ٹرین منصوبے کے زیر تعمیرجی پی اوسٹیشن کا دروہ، سی ای او حبیب کنسٹرکشن شاہد سلیم نے تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی۔ میئر لاہور کا کہنا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ نئی تاریخ رقم کرے گا۔

میئرلاہور نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے کی تکمیل ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ اورنج لائن ٹرین منصوبہ جلد پایاتکمیل کو پہنچے گا۔ سی ای اوشاہد سلیم کا کہنا تھا کہ زیر زمین78 میٹر تک کھدائی کی گئی ہے جو پاکستان میں پہلی مرتبہ ہوا۔ 70 فیصد سے زائد پائلنگ ورکس مکمل کیا جاچکا ہے۔

جی پی او اسٹیشن پر15 فروری تک پائلنگ ورکس جبکہ 15 مارچ تک چھت ڈال دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جی پی او سٹیشن دس ہزار اسکیئر میٹررقبہ پر مشتمل ہے۔جی پی او سٹیشن اور انڈرگراؤنڈ ایریا میں1922 میں سے1501 پائلیوں کی تنصیب ہوچکی ہے۔ پیکج ون پر90 فیصد تک تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس موقع پرڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمد اسد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔