عثمان خان: سرکاری حج سکیم میں حج درخواستیں دینے کے خواہشمندوں کی آسانی کیلئے کل بروز ہفتہ اور اتوار نامزد بینک کھلے رہیں گے۔
وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کے ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے باوجود حج درکواستیں وصول کرنے کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ریگولر یا سپانسرشپ حج سکیم میں درخواست جمع کروانے کیلئے قریبی نامزد سے رابطہ کیا جا سکتا ہے،وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج ہیلپ لائنز اور واٹس ایپ نمبر کا اجرا کر دیا،منگل 12 دسمبر تک حج درخواستوں کی وصولی بلا تعطل جارہی رہے گی۔