ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے 40 انسپکٹر ترقی پا کر ڈی ایس پی بن گئے

پنجاب پولیس کے 40 انسپکٹر ترقی پا کر ڈی ایس پی بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:  پنجاب پولیس کےآنسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب بھر کے 40 انسپکٹرز کہ ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی۔


انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لئے پولیس کی محکمانہ ترقیوں کی کمیٹی کے اجلاس میں 4سوسےزائد انسپکٹرز کے نام زیر غور آئے تھے۔ میرٹ پر پورا اترنے والے 40 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔

آئی جی پنجاب  نے پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر سروس ڈیلیوری اور لوگوں کی خدمت کریں، اللہ تعالٰی آپ کا حامی و ناصر ہو،