سٹی42: پی ٹی آئی کے سابق چئیرمین عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کر لیا گیا تاہم کچھ دیر بعد خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ شیر افضل مروت کو گرفتار نہیں کیا گیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی افواہیں جھوٹ ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے بھی سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاونٹ سے ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ محفوظ مقام پر ہیں اور کل باجوڑ میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شب پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو نوشہرہ سے باجوڑ ھاتے ہوئے چک درہ میں گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا تھا کہ شیر افضل کی گرفتاری کا تعلقی پی ٹی آئی کے باجوڑ میں ایک جلسہ سے ہے۔
بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ شیر افضل کو دیر کے راستے میں گرفتار کیا گیا ہے۔اس گرفتاری کے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلنے کے بعد خیبر پختونخواہ پولیس کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ شیر افضل مروت کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس گرفتاری کی افواہ جھوٹ ہے۔ اس کے کچھ دیر بعد شیر افضل مروت نے خود بھی اپنے گرفتار نہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کل باجوڑ میں پی ٹی آئی کے جلسے مین جائیں گے، کارکن بھی س جلسہ میِں پہنچیں۔
شیر افضل مروت ٹیم کی بریکنگ نیوز:
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) December 8, 2023
شیر افضل مروت کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کل باجوڑ کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے۔ تمام پی ٹی آئی ورکرز اور عمران ٹائیگرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور شرکت کریں۔ آزادی کبھی پلیٹ میں نہیں دی جاتی، چھیننی…