ٹی 10 لیگ میں 43 گیندوں پر 193 رنز  حمزہ سلیم ڈار نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

Hamza Saleem Dar, New World Record in T10 Cricket, City42, World Record Knock, Hamza Saleem Dar Smokes 22 Sixes, Highest Individual Score In T10 History,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سے تعلق رکھنے والے غیر معمولی بیٹر حمزہ سلیم ڈار نے کرکٹ کے ٹی10 فارمیٹ میں سب سے بڑے سکور کا ریکارڈ بنا ڈالا۔  حمزہ سلیم ڈار نے کیٹلونیا جیگوار کی جانب سے کھیلتے ہوئے یورپئین کرکٹ کی ٹی 10 لیگ میں  43 گیندوؓں سے 193 رنز کا ناقابلِ یقین مجموعہ بنا لیا۔ 

یورپین کرکٹ کے ٹی 10 میچ منگل کو  کیٹلونیا جیگوار اور سوہل ہاسپیٹلیٹ کے درمیان 6 دسمبر کو  میچ میں حمزہ سلیم ڈار کی غیر معمولی تیز اننگز نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ حمزہ ڈار نے 43 گیندوں پر 193 رنز  بنانے کے لئے 22 چھکے اور 14 چوکے مارے۔ اس طرح انہوں نے 188 رنز صرف  باونڈریوں سے حاصل کئے اور صرف پانچ رنزوکٹوں کے درمیان بھاگ کر بنائے۔

حمزہ  ڈار کےیہ 193 رنز اب  ٹی 10 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہیں اور درحقیقت کرکٹ کے تمام فارمیٹس کا بھی سب سے تیز رفتار مجموعہ یہ ہی ہے۔

اس تاریخ ساز میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے Catalunya Jaguar نے صرف 10 اوورز میں کوئی وکٹ کھوئے بغیر  257 رنز  بنائے جن میں سے 193 حمزہ ڈار کے تھے۔

اس ہدف کے تعاقب میں سوہل ہاسپٹلیٹ  8 وکٹوں پر 104 رنز بناسکی۔