پاک بحریہ نے ہنگور ڈے 2023 کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری “ہر اول” کا پرومو جاری کردیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : پاک بحریہ نے ہنگور ڈے 2023 کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری “ہر اول” کا پرومو جاری کردیا۔
 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومنٹری میں پاک بحریہ کی سب میرین سروس کے کردار اور کامیابیوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیاہے۔ 1971ء میں پاکستانی آبدوز ہنگور نے بھارتی جہاز کُکری کو سمندر بُرد کیا۔دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ تھا جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو ڈبویا- آبدوز ہنگور نے اپنے دوسرے حملے میں دوسرے بھارتی جنگی جہاز کِرپان کو بھی مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔ جنگ ستمبر 1965ء میں پاک بحریہ کی آبدوز غازی کی دہشت سے دشمن کھلے سمندر کا ر خ تک نہ کر سکا۔

 ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ ”سب سے اول ، سب سے بہتر" کا عزم لئے پاک بحریہ کی سب میرین سروس کے جانباز آج بھی دشمن کے آگے سینہ سپر ہیں۔