غیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 77 ورکشاپ سیل

غیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 77 ورکشاپ سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت پنجاب کی ہدایات پر غیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، محکمہ ٹرانسپورٹ نے RTAs کو سخت ایکشن لینے کا حکم دے دیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے غیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ بنانے والی 77 ورکشاپ سیل کر دیں۔ غیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ بنانے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر احمدجاوید قاضی کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر موٹر سائیکل رکشہ کی خرید و فروخت پر کوئی پابندی نہیں۔

واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر تیار کردہ  موٹر سائیکل رکشہ چلانے والوں سے متعلق پالیسی کا مسودہ منظوری کے مراحل میں ہے۔