(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے روس سے گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی ،روس سے 372 ڈالر فی ٹن کے حساب سے گندم درآمد کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت اطلاعات میڈیا مہم کیلئے 2 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی توثیق کر دی گئی۔
ذرائع کاکہناہے کہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 15 ارب روپے دینے کی بھی منظوری دے دی گئی،اجلاس میں تیل وگیس کی تلاش کے معطل لائسنس بحال کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا مزید کہناتھا کہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے یکم دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،ارکان پارلیمنٹ کی سکیموں کیلئے 8 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ ،کے الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف کے فیصلے کی بھی توثیق کردی گئی۔
ذرائع کاکہناتھا کہ کابینہ نے روس سے گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی ،روس سے 372 ڈالر فی ٹن کے حساب سے گندم درآمد کی جائے گی ،روس سے ساڑھے 4 لاکھ ٹن تک گندم پاکستان مرحلہ وار لائی جائے گی۔