(علی ساہی)ٹوکن ٹیکس ،نان رجسٹرڈاور اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والوں کے لئے بری خبر ،محکمہ ایکسائز نے نادہندگان کے خلاف بڑے کریک ڈاؤان کا فیصلہ کرلیا۔
ای ٹی اوز کی سربراہی میں 20 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل 6 ٹیمیں تشکیل دے دیں،روزانہ کی بنیاد پر شہر کے داخلی وخارجی راستوں سمیت اہم شاہراہوں پر 3بجے سے 5بجے تک ناکہ بندی کی جائے گی۔
مراسلے کے مطابق دوران ناکہ بندی بڑے ڈیفالٹرز کے کاغذات ضبط کئے جائیں گے، اس سلسلے میں ڈائریکٹر ریجن سی کوروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کا حکم دے دیا گیا۔ڈائریکٹر ریجن سی نے کریک ڈاؤن کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔