ویب ڈیسک : پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے .
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد ہونے کے ساتھ بوندا باندی کی توقع ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد رہے گا۔ مانسہرہ،ابیٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، چترال، دیر، کوہستان اور سوات میں چند مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع کی گئی ہے۔
پنجاب میں فیصل آباد،جہلم، لاہور،منگلا،حافظ آباد،جوہر آباد، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔سرگودھا، اوکاڑہ، بھکر ، ساہیوال، بہاولپور، لیہ اورملتان میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہےجبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔