ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد شریف کیس؛ وزارت خارجہ کی تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

ارشد شریف کیس؛ وزارت خارجہ کی تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
کیپشن: Arshad Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارت خارجہ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔

ارشد شریف قتل سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں وزارت خارجہ نے تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے۔ تحریری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیا اور متحدہ عرب امارات میں خصوصی نمائندہ بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے، جو مقامی حکام کیساتھ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کا معاملہ اٹھائےگا۔

وزارت خارجہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہی، پاکستان اور کینیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے پر بھی غور جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی کےساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا، اور دفترخارجہ کا تعاون صرف باہمی قانونی معاونت اور ملزمان کی حوالگی درخواستوں تک محدود نہیں ہوگا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تحقیقات جلد مکمل کرنے کیلئے کینیا اور یو اے ای کے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں، کینیا کے سفیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقات جلد مکمل کرکے رپورٹ فراہم کی جائے گی۔