البانیہ کے سابق وزیراعظم کو مکا پڑگیا، خون نکل آیا

البانیہ کے سابق وزیراعظم کو مکا پڑگیا، خون نکل آیا
کیپشن: Former Prime minister
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: البانیہ کے سابق وزیراعظم سیلی بیریشا کو دارالحکومت تِرانا میں حکومت مخالف احتجاجی ریلی کی قیادت کے دوران مکا پڑ گیا۔
ملک میں پہلی یورپی یونین اور بلکانز سمٹ جاری ہے جس کے باہر اپوزیشن کے حامی احتجاج کیلئے جمع ہیں۔اپوزیشن رہنما سیلی بیریشا کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم ایدی راما استعفیٰ دیں اور قبل از وقت انتخابات کروائے جائیں۔

بیریشا اپنے کارکنوں کے ساتھ مرکزی احتجاج میں شرکت کیلئے ریلی لے کر جا رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے انہیں منہ پر مکا مارا۔ مکا پڑنے سے اپوزیشن رہنما کے چہرے سے خون نکل آیا، حملہ آور کو ان کے حامیوں نے گھیر کر زد و کوب کیا اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
خیال رہے کہ بیریشا البانیہ کے صدر اور وزیراعظم رہ چکے ہیں، ان پر کرپشن الزامات کی وجہ سے امریکا میں داخلے پر پابندی ہے۔