ویب ڈیسک:پیرو کی پارلیمنٹ نے تحلیل اور نئے انتخابات کا صدارتی اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے صدر پیڈرو کاسٹیلو کا مواخذہ کرتے ہوئے انہیں معزول کر دیا۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پیڈرو کاسٹیلو کو حراست میں لے لیا۔
اس سے قبل مقامی میڈیا کے مطابق ٹی وی قوم سے خطاب میں پیڈرو کاسٹیلو نے کانگریس کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی پارلیمنٹ کے انتخاب تک ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے ملک کو چلایا جائے گا۔ انہوں نے رات کے اوقات میں ملک گیر کرفیوں کا بھی اعلان کیا۔