ویب ڈیسک: موٹر وے پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دھند کی وجہ سے سیالکوٹ موٹر وے، ملتان موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم کو بھی بند کیا گیا ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق ملتان سکھر موٹر وے ایم 5 کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔