ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کیلئے بُری خبر

Atta Chaki Owners Association
کیپشن: atta rate increased
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)چکی آٹا 3 روپے کلو مہنگا ہوگیا،،آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹا 85 روپے سے بڑھا کر 88 روپے فی کلو مقرر کردیا۔

مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹرشاکس سامنے آنے لگے، چکی آٹا بھی مہنگا کر دیا گیا۔ گندم کے ریٹس 2500 روپے من پر پہنچ گئے۔ غلہ منڈیوں میں گندم کی بلند قیمتوں پر شہری پریشان ہوگئے۔ آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے آٹے کے دام 3 روپے کلو بڑھا دیئے۔ چکی آٹا کی قیمت85 روپے سے بڑھا کر 88 روپے کلو کردی گئی۔آٹا مہنگا ہونے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے غریب آدمی سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔

تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہونے سے نان اور روٹی مہنگی ہوگی جس سے انکے کاروبار پر منفی ا ثر پڑے گا۔آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونے کیوجہ سے چکی آٹا کی قیمت میں 3 روپے کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ گندم کے ریٹ کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آٹا مزید مہنگا ہوگا۔

یاد رہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ پر روٹی اور نان کے نرخ بڑھان دیے گئے،⁦‪نان‬⁩ ⁦‪بائی‬⁩ ایسوسی ایشن نے آج لاہور میں ہنگامی اجلاس بلا لیاجس میں روٹی10 سے 12 ⁦‪نان‬⁩ 15 سے 18 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،نان روٹی ایسوسی ایشن نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا جبکہ اتوار سےنئی قیمتوں کا اطلاق کریں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer