واٹس ایپ نےصارفین کی سہولت کیلئے نیافیچر متعارف کرا دیا

New Feature
کیپشن: Whats app
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے آٹو ڈیلیٹ میسجز کا نیا آپشن متعارف کروادیا، جس کے بعد اب پیغامات خود بخود ڈیلیٹ ہو جائینگے۔

 تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ  صارفین کی ضروریات اور پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلسل تبدیلیاں کرتی رہتی ہے،   اب بھی واٹس ایپ نے آٹو ڈیلیٹ کا فیچر اس لیے پیش کیا ہے تاکہ صارف اپنی چیٹ کو محفوظ سمجھے اور گفتگو کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس آپشن کے تحت آپ 3 وقت کے دورانیے کا انتخاب کرسکتے ہیں جس کے بعد پیغام خود بخود ڈیلیٹ ہوجائے گا۔ 

 اس آپشن کو استعمال کرنے کے لیے پہلے  صارف کو واٹس ایپ کی سیٹنگز میں جانا ہو گا جس کے بعد  اکاؤنٹ اور پھر پرائیویسی پر کلک کرنا ہوگا اس کے بعد صارفین Default Message Timer کے آپشن کو دیکھ سکیں گے، نئی سہولت کے تحت آپ 24 گھنٹے، 7 روز یا 90 دن کے آپشن رکھ سکتے ہیں۔