ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ سامنے آگئی

Bipin Rawat
کیپشن: Bipin Rawat
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرنے کےبعد ان کی ہلاکت سے متعلق متضاد خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں ایسے میں یہ سوال جو سب سے زیادہ پوچھا جا رہا ہے کہ   ایک کے سربراہ کا ہیلی کاپٹر کیسے گر کر تباہ ہو گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈ و کے ایک عینی شاہد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہیلی کاپٹر کوپہلے درختوں سے ٹکرا تے دیکھا جس کے بعد پورا ہیلی کاپٹر شعلوں میں لپٹ گیا اور تباہ ہوا ۔اس واقعے کے ایک عینی شاہد کرشنا سوامی نے کہا کہ انہوں نےسب سے پہلے ایک زوردار شور سنا، جب میں یہ دیکھنے باہر آیا کہ کیا ہوا ہے تو میں نے ہیلی کاپٹر کو ایک درخت سے ٹکراتے دیکھا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ و ہاں ایک بہت بڑا آگ کا گولہ تھا اور پھر وہ دوسرے درخت سے ٹکرا گیا،لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ دو تین لوگوں کو ہیلی کاپٹر سے باہر آتے دیکھا، وہ مکمل طور پر جل چکے تھے اور گرنے لگے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے مقامی لوگوں کو فون کیا اور ہم نے مدد کرنے کی کوشش کی، اس کے بعد فائر بریگیڈ اور دیگر ہنگامی خدمات کو اطلاع دی گئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر